کاروباری خبریں

ڈالر کی ایک مرتبہ پھر اونچی اڑان، تازہ قیمت نے عوام کو چونکا دیا، جانیے تفصیلات

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا ہے جبکہ دوسری جانب سٹا ک مارکیٹ میں بھی آج کاروباری سرگرمیاں مدھم دکھائی دیتی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 56 پیسے اضافہ ہو گیاہے۔ جس کے بعد ڈالر 168 روپے 20 پیسے میں فروخت ہو رہاہے ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ پانچ روز کے دوران ڈالر ایک روپیہ 75 پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔

گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 80 پیسے کی بڑھوتری دیکھی گئی، جس کے بعد امریکی کرنسی 168 روپے 20 پیسے پر ٹریڈ ہوئی تھی۔

Related Articles

Back to top button