کاروباری خبریں

کراچی سٹاک ایکسچینج میں بڑی پیش رفت، پاکستان سب پر بازی لے گیا

پاکستانیوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری آگئی ہے کہ کراچی سٹاک ایکسچینج کارکردگی کے لحاظ سے دنیا میں دوسرے نمبر پرآ گئی ہے۔

ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق بلومبرگ کے ڈیٹا میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال 25مارچ کو کراچی سٹاک مارکیٹ تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی تھی لیکن گزشتہ مہینے کے دوران اس میں 47فیصد اضافہ ہوا ہے جو ایک ریکارڈ ہے۔ اس اضافے کے بعد کراچی سٹاک مارکیٹ دنیا کی دوسری بہترین مارکیٹ بن کرسامنے آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال 21کے پہلے مہینے میں کراچی 100انڈیکس 4ہزار 837پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 39ہزار 258پوائنٹس پر بند ہوئی۔

عارف حبیب لمیٹڈ کے مطابق نئے مالی سال کے پہلے مہینے میں سٹاک مارکیٹ 14.05ایم او ایم پر واپس آگئی۔ اس لحاظ سے2003ءکے بعد 17سال بعد کراچی 100انڈیکس نے اس قدر بہتر کارکردگی دکھائی ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔

Related Articles

Back to top button