حکومت کا بڑی عید پے عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری

حکومت کی جانب سے عید پر پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی تیاریاں‌ کرلیں.

میڈٰیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے عید پر پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں، پیٹرول کی قیمت 7 روپے فی لیٹر اضافے سے 107 روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے.

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی اسپیڈ‌ڈیزل 9.50 اضافے سے 111 روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز دی گئی ہے، مٹی کا تیل 6 روپے اضافے سے 60 روپے فی لیٹر کرنے کی تیاریاں‌ کی جارہی ہیں.

اسی طرح‌ لائٹ ڈیزل 6 روپے اضافے سے 56 روپے فی لیٹر کرنے کی سفارش کی گئی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں