پاکستان کو ورلڈ بینک سے 50کروڑ 55 لاکھ ڈالرز موصول ہوگئے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو ورلڈ بینک سے 50کروڑ 55 لاکھ ڈالرز موصول ہوگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے ترجمان نے ورلڈ بینک کی جانب سے رقم موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عالمی بینک سے 50کروڑ 55 لاکھ ڈالرز اکاؤنٹ میں منتقل ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب ورلڈ بینک سے 50کروڑ55لاکھ ڈالرز موصول ہونے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 19ارب50کروڑ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے ہیں جبکہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری کا بھی امکان ہے۔

منگل کے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 42 پیسے کمی ہوئی اور ٹریڈنگ کے اختتام پر فی ڈالر 166.45 پر آگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں