پٹرول اور ڈیزل کی قلت کا خدشہ، حکومت کا عید سے پہلے پاکستانیوں کو زبردست سرپرائز

 اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہر15 روز بعد ردوبدل کی منظوری دے دی، ای سی سی اجلاس میں آئندہ ماہ کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل پر بھی غور کیا گیا، جبکہ اجلاس میں 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا۔جس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل اور گندم کی درآمد کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روز بعد تبدیل کرنے کی تجاویز آئی ہیں۔ لہذا ہر 15روز بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی منظوری دی جارہی ہے۔

اجلاس میں آئندہ ماہ کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی غورکیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چینی کی درآمد ٹی سی پی کے ذریعے کی جائے گی جبکہ 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

دوسری جانب پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں ممکنہ اضافے کے پیش نظر بعض آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے ڈیلرز کو سپلائی کم کردی گئی ہے۔ جس کے باعث عید الضحیٰ کی تعطیلات کے دوران پٹرول و ڈیزل کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان کے مطابق آئندہ ماہ اگست کے دوران پٹرولیم مصنوعات کے نرخوںمیںاضافے کا امکان ہے۔ جس کے پیش نظر بعض آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے انوینٹری گین کی خاطر ڈیلرزکو پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی میںکمی کردی ہے۔

ان آئل مارکیٹنگ کمپنیوںکی جانب سے ڈیلرز کو مختص کوٹے سے کم سپلائی فراہم کی جارہی ہے اور جس ڈیلرز کو 20ہزار لٹر سپلائی فراہم کی جاتی تھی۔ اب انہیں10ہزار لٹر سپلائی فراہم کی جارہی ہے۔ ڈیلرز کو پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی میں کمی کے باعث عید الضحیٰ کی تعطیلات کے دوران ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی قلت کا خدشہ ہے جس کی ذمہ داری ڈیلرز پر عائد نہیں ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں