کاروباری خبریں

سونے کی قیمت میں ایک ہی روز میں بڑی کمی، آج کی اہم خبر نے سب کو چونکادیا، جانیے تفصیلات

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد کمی واقع ہوگئی ، ایک تولہ سونا 1 لاکھ 22 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے کم ہوئی ہے۔

10گرام سونے کی قدر میں ایک ہزار 114 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ 

 

عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر 12 ڈالر کم ہوکر 1930ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 40 پیسے سستا ہو کر 166.60روپے کا ہوگیا ہے۔

انٹر بینک میں بھی ڈالر کی قدر میں 42 پیسے کی کمی ہوئی ہے اور ایک امریکی ڈالر 166.45روپےکاہوگیا ہے

 

Related Articles

Back to top button