کاروباری خبریں

پاک بنگلہ دیش تعلقات میں بڑی پیش رفت، ڈیڑھ دہائی بعد کیا کام شروع ہوگیا؟ خوشخبری آگئی

 ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمیشن تین برس کے تعطل کے بعد مکمل طورپرفعال ہوگیا ہے۔

عمران خان کے حسینہ واجد سے رابطے کے بعد برف پگھلی، 15سال بعد پاکستان سے زرعی اجناس کی خریداری شروع ، پاکستان اور بنگلہ دیش تعلقات میں بہتری کیلئے بہت بڑی پیش رفت کے بعد بنگلہ دیش نے 15 سال بعد پاکستان سے زرعی اجناس کی خریداری شروع کر دی۔

 ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمیشن فعال ہونا پاک اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات بحالی میں اہم پیش رفت ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے بنگلہ دیشی ہم منصب شیخ حسینہ واجد سے حالیہ رابطے کے بعد تعلقات میں بہتری کا عمل جاری ہے۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد اور ڈھاکہ کے درمیان سفارتی کشیدگی کم کرانے میں پاکستان کے ایک دوست ملک کا اہم کردار ہے۔

 

Related Articles

Back to top button