کاروباری خبریں

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گرگئیں

کورونا وائرس کے پھیلاومٰیں اضافے اور آئل کی طلب میں کمی سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گرگئیں۔

برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق بدھ کے روز تیل کی صنعت عالمی منڈی میں مندی کا شکار دکھائی دی جس کی بڑی وجہ امریکہ میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا جب کہ تیل کے سب سے بڑے صارف امریکہ میں طلب کم ہوگئی جس کی وجہ سے تیل کی قیمت کم ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق برطانوی خام تیل کی قیمت میں 39سینٹس کی کمی ہوئی ، اعشاریہ نو فیصد کمی کے ساتھ برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت 43.93ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

امریکی خام تیل کی قیمت میں 48 سینٹس کمی ہوئی جس کے بعد امریکی خام تیل 41.44ڈالر فی بیرل تک آگیاہے۔

رپورٹ کے مطابق تیل کی قیمتوں میں کمی کا یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہ سکتا ہے جب تک امریکہ میں اس کی طلب میں اضافہ نہیں ہوجاتا۔

Related Articles

Back to top button