کاروباری خبریں

پاکستان میں ڈالر کے بعد سونا بھی قابو سے باہر، قیمت میں حیران کُن اضافہ، اہم خبر آگئی

پاکستان میں ڈالر کے بعد سونا بھی قابو سے باہر، سونے کی قیمت میں حیران کُن اضافہ ہوگیا، ملکی تاریخ کی بُلند ترین سطح پر جا پہنچا۔

فی تولہ قیمت میں سولہ سو روپے کا اضافہ، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ گیارہ ہزار دو سو پچاس روپے ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافہہ ہوتے ہی پاکستان کے صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے.

لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، راولپنڈی، گوجرانوالہ سمیت دیگر شہروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں سولہ سو روپے کا اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد پاکستان سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ گیارہ ہزار دو سو پچاس روپے فی تولہ تک پہنچ گئی ہے جو کہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔

Related Articles

Back to top button