کاروباری خبریں

یونائیٹڈ بزنس مین گروپ کی طرف سے نیا انکشاف، بڑی خبرسامنے آگئی

یونائیٹڈ بزنس مین گروپ نے وفاق ایوان ہائے صنعت کی اسلام آباد منتقلی کو سندھ سے زیادتی قراردیا ہے۔

رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صدرخود کو مالک نہ سمجھیں، بیشترووٹر کا تعلق کراچی اور سندھ کے دیگر شہروں سے ہے۔

سابق صدر زبیر طفیل نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کا کراچی میں ہیڈ آفس 1958 سے قائم ہے جبک ہ اسلام آباد میں جدید عمارت صرف رابطہ آفس کے طور پر قائم کی گئی، موجودہ صدر نے خود کو ایف پی سی سی آئی کا مالک سمجھ لیا ہے۔

سابق صدر خالد تواب کا کہنا تھا کہ ایف پی سی سی آئی نے مجلس عاملہ کی منظوری کے بغیر وزیر اعظم کو 2 کروڑ روپے چندہ دیا۔

ایکسپورٹر رحیم جانو نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کو منتقل نہیں ہونا چاہیے جب کہ رہنما یو بی جی حنیف گوہر نے کہا کہ منتقلی کا فیصلہ سندھ سے زیادتی ہے۔

Related Articles

Back to top button