کاروباری خبریں

کے الیکٹرک اور ایل این جی کے معاملے پراجلاس، وزیراعظم کا اہم فیصلہ سامنےآ گیا

وفاقی کابینہ کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرنے کے فیصلے پر متفق نہ ہوسکی، وزیراعظم نے اس معاملے پر ایک اور اجلاس طلب کرلیا۔

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدار وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی مجموعی، سیاسی اوراقتصادی صورت حال پرغورکیاگیا۔

کابینہ میں کے الیکٹرک کے معاملے پربھی گفتگو ہوئی اورکابینہ کو کے الیکٹرک کےنرخ اور دیگر معاملات پربریفنگ دی گئی۔

وفاقی کابینہ میں کے الیکٹرک سے متعلق کوئی فیصلہ نہ کیاجاسکا اورکابینہ کےالیکٹرک کے بجلی کے نرخوں پر متفق نہ ہوسکی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے گذشتہ دنوں کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی ٹیرف میں 2 روپے 89 پیسے تک اضافے کے منظوری دی تھی۔

وفاقی کابینہ نےاقتصادی رابطہ کمیٹی کے مزیدفیصلوں کی توثیق کا معاملہ بھی مؤخرکردیا، ای سی سی نے 3 جولائی کو ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے سمیت اہم فیصلےکیے تھے۔

وزیراعظم نے کے الیکٹرک اور ایل این جی کے معاملے پر جمعرات کو دوبارہ اجلاس طلب کرلیا ہے۔

عزیر بلوچ جے آئی ٹی کے معاملے پرکابینہ میں بریفنگ۔

وفاقی وزیرعلی زیدی نے عزیر بلوچ پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کا معاملہ بھی کابینہ میں اٹھایا اور انہوں نے جے آئی ٹی کے معاملے پرکابینہ کو بریفنگ بھی دی۔

وفاقی کابینہ نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف الیکٹرانکس اور نیشنل ایکری ڈیٹیشن کے کونسل کے ڈی جیز کی تقرری کی منظوری دے دی۔

اجلاس میں وزیر ریلوے شیخ رشید نے عید سے قبل مارکیٹس، ریسٹورنٹس اور ہوٹل کھولنےکی حمایت کی جس پر وزیراعظم نے معاملہ وزیر ترقی ومنصوبہ بندی اسد عمرکے سپرد کردیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے شہریوں سے ایک بار پھر عیدالاضحیٰ پراحتیاط کی اپیل کی کرتے ہوئے مویشی منڈیوں میں ہر صورت ضابطہ کار پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

Related Articles

Back to top button