کاروباری خبریں

بے روزگاری کے بادل چھٹ گئے، چیئرمین سی پیک عاصم سلیم باجوہ نے نوجوانوں کو خوشخبری سنادی

چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ نئے شروع کیے گئے منصوبوں سے 8 ہزار روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور چینی کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقات ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ ملاقات میں کوہالہ پاور اور آزاد پتن پاور منصوبوں پر کام شروع کرنے سے متعلق بات چیت کے علاوہ منصوبوں پر جلد از جلد کام شروع کرنے کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ منصوبوں سے 4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ توانائی کے منصوبے 1800 میگاواٹ بجلی پیدا کریں گے جبکہ منصوبوں سے 8 ہزار روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

اس سے قبل چیئرمین سی پیک اتھارٹی و وزیراعظم کے معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ نے کہا تھا کہ سی پیک پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے، اس منصوبے کو ہر حال میں پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبے کے ثمرات ہر پاکستانی تک پہنچنے جائیں گے۔

گزشتہ ہفتے چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سی پیک کے فیز ون منصوبوں کو تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔

 

Related Articles

Back to top button