کاروباری خبریں

بجلی کے بعد اب ہوگئی گیس کی کمی، سی این جی اسٹیشنز کتنے دن کیلئے بند کردیے گئے؟

گیس پریشر میں کمی کے باعث سی این جی اسٹیشنز کو 2دن کے لیے بند کردیا گیا۔

ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ سی این جی اسٹیشنز کو اتوار کی صبح 8 بجے تک بند رہیں گے، گیس کی کمی اور کےالیکٹرک کو اضافی گیس فراہمی کے باعث سپلائی بند کی گئی۔

ترجمان کے مطابق کےالیکٹرک کو 290ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جارہی ہے، اسی صورت حال کے پیش نظر صنعتوں کے کیپٹوپاورپلانٹس کو جمعہ سے اتوار گیس سپلائی معطل رہے گی۔

خیال ہے کہ ذرائع نے گزشتہ روز ہی کہہ دیا تھا کہ 2 دن سی این جی اسٹیشن بند کرکے اضافی گیس کے الیکٹرک کو دی جائے گی، کے الیکٹرک کی سہولت کے لیے سی این جی اور کیپٹوو پاور پلانٹس کے لیے گیس بند رہے گی۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا تھا کہ وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک کو بحالت مجبوری سستی اضافی گیس فراہم کی ہے، جمعے اور ہفتے کو اضافی 30 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کے الیکٹرک کو دی جائے گی، جمعے سے کے الیکٹرک کو اضافی 290 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جائے گی۔

Related Articles

Back to top button