کاروباری خبریں

اچھی خبریں آنا شروع، اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ڈالر سستا، کاروباری حضرات خوشی سے نہال

آج کا دن بھی کاروبار ی حضرات کے لیے اچھا ثابت، اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیز، انٹر بینک میں ڈالر سستا جبکہ سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمتاٹھارہ پیسے کی کمی دیکھنے میںں آئی ہے،اسٹاک ایکس چینج میںچار سو سینتیس پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ 100 انڈیکس چھتیس ہزار ایک سو بتیس پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز 100 انڈیکس میں تین سو اکیس پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روزکاروباری سیشنز کے دوران زبردست تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ عالمی اداروں کی طرف سے ملنے والی امداد اور بجٹ میں انویسٹرز کو سہولتیں دینے کے بعد سرمایہ کاروں کی طرف سے زبردست تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

رواں ہفتے کے پہلے تین کاروباری سیشنز کے دوران 100 انڈیکس میں 643 پوائنٹس سے زائد کی تیزی ریکارڈ کی گئی تھی۔

گزشتہ روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک سو ستر عشاریہ اٹھاون پوئنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز 100 انڈیکس میں ایک سو اکاون عشاریہ انتالیس پوائنٹس کا زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا تھا اور کاروباری ہفتے کا پہلا روز ہی پاکستان کے لیے نیک ثابت ہوا تھا۔

گزشتہ روز مارکیٹ کے حصص کھلے تو آغاز سے ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آرہی تھی، پہلے 2 گھنٹوں میں 100 انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھی گئی، صبح 11 بجے 100 انڈیکس میں دو چوالیس اعشاریہ ستاسٹھ پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس پینتیس ہزار چار سو کی حد عبور کر گیا تھا۔

پورے کاروباری روز کے دوران تیزی ریکارڈ کی گئی، تاہم اس دوران معمولی مندی بھی دیکھنے کو ملی، جس کے بعد انڈیکس کاروبار کے اختتام پر ایک سو ستر اعشاریہ اٹھاون پوائنٹس کی تیزی کے بعد تین لاکھ تریپن ہزار سات سو تینتس پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کربند ہوا۔

کاروبار کے دوران پینتیس ہزار تین سو کی حد بحال ہوئی جبکہ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں زیر اعشاریہ اڑتالیس فیصد کی بہتری ریکارڈ کی گئی، اس دوران چوبیس کروڑ دس لاکھ اڑسٹھ ہزار پچاس شیئرز کا لین دین ہوا، جس کےباعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔

یہاں پر یہ امر بھی قابل ِ ذکر ہے کہ گزشتہ پورا ہفتہ ہی پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے لیے بہتر نہیں تھا اور کاروبار نہ ہونے کے برابر تھا جس کے باعث سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے تھے تاہم مذکورہ کاروباری ہفتہ پاکستان کے لیے نیک ثابت ہو رہا ہے اور سرمایہ کاروں کی جانب سے دل کھول کر سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔

Related Articles

Back to top button