کاروباری خبریں

کورونا سدباب کیلئے اسپتالوں کی ری فنانسنگ کا دائرہ وسیع

اسٹیٹ بینک نے کورونا وائرس کے سدباب کیلئے اسپتالوں کی ری فنانسنگ کا دائرہ کار وسیع کردیا۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کورونا سدباب ری فنانسنگ اسکیم میں وبا کے لباس، ماسک، ٹیسٹنگ کٹس، وینٹی لیٹرز اور اسپتال کے بستر تیار کرنے والوں کو شامل کیا گیا ہے۔

اسکیم کے ذریعے قلیل معیارات کے اسپتال کے قیام اور موجودہ اسپتالوں میں توسیع کے لیے بھی ری فنانسنگ حاصل کی جاسکے گی۔

اسٹیٹ بینک نے کورونا سدباب اسکیم رواں سال مارچ میں متعارف کرائی تھی۔ اسکیم کے تحت اسپتالوں کو طبی سہولیات بہتر بنانےکے لیے 3 فیصد شرح پر 5 سالہ قرض جاری کیے جارہے ہیں۔

مرکزی بینک کے مطابق اسکیم کے ذریعے 2 جولائی سے 6 ارب 40 کروڑ روپے مالیت کے قرضوں کی منظوری دی جاچکی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اسٹیٹ بینک نے کورونا کے خلاف جنگ کے لیے اسپتالوں اور میڈیکل سینٹرز کو رعایتی قرض کی حد 20کروڑ روپے سے بڑھا کر 50 کروڑ روپے کردی تھی۔

Related Articles

Back to top button