کاروباری خبریں

وزیراعظم کی ہدایت پر گوادر کے تمام منصوبے مکمل ،لانچ کرنے کیلئے پرعزم ہیں: عاصم باجوہ

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر جاری ہے، گوادر پورٹ اور شہر کیلئے یہ منصوبہ اہم ثابت ہوگا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات اور چیئر مین پاک چین اقتصادی راہداری لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ گوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر جاری ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر گوادر کے تمام منصوبے مکمل ،لانچ کرنے کیلئے پرعزم ہیں، میگاایئرپورٹ پر 230ملین ڈالر لاگت آئے گی ، گوادر پورٹ اور شہر کیلئے یہ منصوبہ اہم ثابت ہوگا۔

اس سے قبل چیئر مین پاک چین اقتصادی راہداری لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا تھا وزیراعظم عمران خان کوسی پیک منصوبوں پربریفنگ دی گئی، انھوں نے سی پیک کےتمام منصوبوں کی تکمیل جلد مکمل کرنےکی ہدایت کردی ہے۔

عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ہدایت کی منصوبوں کےثمرات عام پاکستانی تک پہنچائیں، سی پیک منصوبہ پاک چین آہنی دوستی کا مظہر ہے اور پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے پاک چین راہداری منصوبے کو مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ سی پیک منصوبے کوہرحال میں پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے سی پیک اتھارٹی کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے کہا تھا کہ ادارےکی کارکردگی اور استطاعت کو مزید بہترین کیا جائے، اقتصادی راہداری سماجی ومعاشی ترقی سےمتعلق بہترین منصوبہ ہے۔

Related Articles

Back to top button