کاروباری خبریں

دریافت گیس کی کمرشل پیداوار کا آغاز، ملکی معیشت کیلئے اہم خبر

او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ تھل ایسٹ ویل نمبر1 اور بھمبرا کنواں نمبر1 سے دریافت گیس کی کمرشل پیداوارکا آغاز کردیا گیا ہے، جس سے ملک میں گیس پیداوار میں اضافہ ہوگا۔

 او جی ڈی سی ایل نے ایک اور شاندار کامیابی حاصل کرلی، تھل ایسٹ ویل نمبر1 اور بھمبرا کنواں نمبر1 سے دریافت گیس کی کمرشل پیداوارکا آغاز ہوگیا۔

اوجی ڈی سی ایل کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا کہ تھل ایسٹ کنواں نمبر1چھبیس جون سے گیس فراہم کررہاہے، اس سے 10ایم ایم ایس سی ایف ڈی یومیہ گیس دی جارہی ہے۔

اعلامیے کے مطابق بھمبرا کنواں نمبر1سے بھی 2.25 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس دی جارہی ہے، کنواں نمبر1اٹھائیس جون2020 سےنیشنل گرڈ کوگیس فراہم کررہاہے، گیس کی کمرشل پیداوار کے آغاز سے ملک میں گیس پیداوار میں اضافہ ہوگا۔

اوجی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ دونوں دریافتوں سے ملکی زرمبادلہ میں خاطر خواہ بچت ہوگی ، صارفین ،صنعت کی بڑھتی طلب کو بھی پورا کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔

یاد رہے چند روز قبل کوہاٹ ڈھوک حسین کے مقام پر دریافت گیس کا منصوبہ مکمل کرلیا گیا تھا ، جس کے بعد 12 ایم ایم سی ایف ڈی کی14کلومیٹرطویل لائن ایس این جی پی ایل میں شامل ہوگئی تھی

کنویں سےگیس کی پیداوار کے علاوہ 360 بیرل تیل بھی نکالاجائے گا اور گیس سےسالانہ 790 ملین کی رائلٹی کے پی حکومت کو وصول ہو گی جبکہ خیبر پختونخواہ او جی ڈی سی ایل کو سالانہ 131 ملین روپے کاریونیو حاصل ہوگا۔

محمود خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت کو رائلٹی کی مد میں سالانہ ایک ارب کی آمدن ہوگی اور رائلٹی علاقے کی تعمیر و ترقی پر خرچ کی جائے گی، علاقے کو گیس کی فراہمی کا دیرینہ مسئلہ بھی حل کر دیا گیا ،منصوبے کی تکمیل نہ صرف صوبے بلکہ ملک کے لیےاہم پیشرفت ہے۔

Related Articles

Back to top button