کاروباری خبریں

قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری، بڑی پابندی عائد کردی گئی، جانیے مزید تفصیلات میں

اسلام آباد میں وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں میں ادارہ جاتی سرمایہ کاری پر مکمل پابندی عائد کردی۔ پابندی اسٹیٹ بینک کی سفارشات کی بیناد پر عائد کی گئیں ہیں، جس کا اطلاع یکم جولائی سے ہوگیا ہے۔ نیشنل سیونگ اسکیموں میں ادارہ جاتی سرمایہ کاری پر پابندی عائد کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل سیونگ اسکیموں میں ادارہ جاتی سرمایہ کاری پر پابندی عائد کردی گئی۔ عائد پابندی کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگیا ہے۔ وفاقی حکومت نے پابندی کے اطلاق سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

 جس میں کہا گیا ہے کہ تمام محکموں کی جانب سےہر قسم کی سیونگ اسکیمز میں سرمایہ کاری پر پابندی ہے، ادارہ جاری سرمایہ کاری پر پابندی اسٹیٹ بینک کی سفارشات کی بنیاد پر عائد کی گئی۔

اس حوالے سے سینڑل ڈائریکٹویٹ آف نیشنل سیونگز کو بھی ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

یاد رہے گذشتہ ماہ قومی بچت اسکیموں کےشرح منافع میں مزید کمی کر دی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ نئے ریٹ کا اطلاق 2 جون 2020 سے نئی سرمایہ کاری پرہوگا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈیفنس سرٹیفیکیٹ میں شرح منافع میں 0.49 فیصد کی کمی کردی گئی، جس کے بعد ڈیفنس سرٹیفکیٹ کا نیا شرح منافع 8.05 فیصد ہوگیا تھا۔

حکومت کی جانب سے بہبود اور پنشن سرٹیفکیٹ پرمنافع کی شرح 0.48 فیصد کم کرکے 9.84 فیصد اور سیونگ اکاؤنٹ پر منافع کی شرح 0.50 فیصد کم کرکے 6.50 فیصد کردی گئی تھی۔

نوٹیفیکیشن میں مزید بتایا گیا تھا کہ اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ پر منافع 0.90 فیصد کم کرکے 7.10 فیصد کردیاگیا ہے جبکہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پرمنافع کی شرح 0.84 فیصد کم کرکے7.44 فیصد کردی گئی۔

 

Related Articles

Back to top button