کاروباری خبریں

اسٹیٹ بینک نے یکم جولائی کو تعطیل کااعلان کردیا

 اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے یکم جولائی 2020ء کو نئے مالی سال کے موقع پر بینک تعطیل کا اعلان کردیا، بدھ کو تمام بینکوں میں عام لین دین بند رہے گا۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بینک دولت پاکستان کے تحت یکم جولائی 2020ء بروز بدھ کو ’’بینک تعطیل‘‘ کے موقع پر تمام بینک عوام سے لین دین کیلئے بند رہیں گے وہ اپنے کھاتے کلوز کرسکیں۔

بینک تعطیل کے موقع پر اسٹیٹ بینک کے تمام ملازمین اپنی دفتری ذمہ داریاں (کرونا وائرس کی حالیہ صورتحال میں تفویض کردہ، دفتر میں یا گھر سے کام کرکے) معمول کا کاروباری دن سمجھتے ہوئے انجام دیں گے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ بدھ کو نئے مالی سال کے موقع پر تمام بینکوں میں عوامی لین دین مکمل طور پر بند رہے گا

Related Articles

Back to top button