کاروباری خبریں

سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ رک نہ سکا، آج بھی بڑا اضافہ

عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 1600 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 4400 روپے ہوگئی۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 1372 روپے اضافے سے 89506 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر 10 ڈالر اضافے سے 1772 ڈالر فی اونس ہے۔

Related Articles

Back to top button