کاروباری خبریں

حکومتی تخمینے اور دعوے رہ گئے دھرے کے دھرے، مہنگائی میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

حکومتی تخمینوں کے برعکس مہنگائی کا پارہ بلند ہونے لگارواں ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں صفراعشاریہ ایک پانچ فیصد اضافہ ہوا جس کے ساتھ ہی مہنگائی کی مجموعی شرح دس اعشاریہ دو ایک فیصد تک پہنچ گئی۔

مہنگائی کی شرح میں کمی کےحکومتی تخمینے غلط ثابت ہونے لگے  شماریات بیورو کی جانب سے مہنگائی کے ہفتہ واد اعدادوشمار جاری کر دیۓ گۓ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0 اعشاریہ 15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

بیورو شماریات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران ٹماٹر آلو پیاز سبز مرچ  آٹا گوشت انڈے سمیت 14 اشیاء مہنگی ہوئیں دستاویز کے مطابق رواں ہفتے کے دوران ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 13روپے 14 پیسے کا اضافہ ہوا ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر16 روپے 26پیسے مہنگا ہو گیا۔

دستاویز کے مطابق سبز مرچ کا پیکٹ 11 روپے جبکہ آلو کی فی کلو قیمت میں 71پیسے اور پیاز 1 روپے فی کلو مہنگے ہو گۓ بیورو شماریات کے مطابق  انڈے فی درجن 1روپے 22پیسے مہنگے ہوئے بیورو شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ نہ تھم سکا اور رواں ہفتے کے دوران 20 کلو کا تھیلا مزید 5 روپے مہنگا ہو کر 1 ہزار 43 روپے کا ہو گیا۔

دستاویز کے مطابق رواں ہفتے کے دوران تازہ دودھ ،دال مسور ،سگریٹ ،چائے کی پتی اور بڑے گوشت کی  قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا شماریات بیور کے مطابق رواں ہفتے کے دوران 7 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی بھی ہوئی۔

دستاویز کے مطابق برائلر مرغی کی فی کلو قیمت میں 9روپے36 پیسے کمی آئی رواں ہفتے کے دوران دال مونگ 8 روپے جبکہ دال ماش 3 روپے فی کلو تک سستی ہوئی، جبکہ بیورو شماریات سے جاری دستاویز کے مطابق رواں ہفتے کے دوران بریڈ،کوکنگ آئل،دہی ،سبزیوں،بجلی ،گیس  سمیت 30 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Related Articles

Back to top button