کاروباری خبریں

وفاق کراچی کو اضافی بجلی دینے کو تیار، کے الیکٹرک کا سسٹم اٹھانے میں ناکام

کے الیکٹرک صارفین کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ حکومت نے دیگر پاور پلانٹس کا فرنس آئل کے الیکٹرک کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت نے دیگر پاور پلانٹس کا فرنس آئل کے الیکٹرک کو دینے کا فیصلہ کیا ہے جس سے کراچی میں بجلی بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق 30 ہزار میٹرک ٹن فرنس آئل فوری طور پر کے الیکٹرک کو فراہم کیا جا رہا ہے، وفاق کے الیکٹرک کو 500 میگاواٹ اضافی بجلی دینے کو تیار ہے، تاہم کے الیکٹرک کا سسٹم اضافی بجلی اٹھانے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

ترجمان پاور ڈویژن نے کہا کہ بدقسمتی سے کے الیکٹرک نے سسٹم اپ گریڈیشن میں سرمایہ کاری نہیں کی، کے الیکٹرک کے سسٹم میں نقائص کی وجہ سے اضافی بجلی کی ترسیل ممکن نہیں۔

Related Articles

Back to top button