کاروباری خبریں

پاکستانی معیشت ڈالر سے مالا مال، عوام کو ملنے والا ہے بڑا ریلیف

پاکستان کو عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے بعد ایشین انفرااسٹرکچرانویسٹمنٹ بینک کی جانب سے بھی 50کروڑ ڈالر موصول ہوگئے، رقم سے لاک ڈاؤن سے معیشت کو پہنچنے والے نقصانات پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

اسٹیٹ بینک کو ایشین انفرااسٹرکچرانویسٹمنٹ بینک کی جانب سے پچاس کروڑ ڈالر موصول ہوگئے، پچاس کروڑ ڈالر کو وڈنائنٹین ایکٹو رسپانس پروگرام کے تحت دیے گئے ہیں۔

اس سے پہلے عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے بھی پچاس ، پچاس کروڑ ڈالر موصول ہو چکے ہیں ،اس رقم سے کورونا وبا کے دوران لاک ڈاؤن سے معیشت کو پہنچنے والے نقصانات پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

ایک ہفتے کے دوران عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے اسٹیٹ بینک کو ایک ارب باہتر کروڑ پچاس لاکھ ڈالر موصول ہوچکے ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ مختلف منصوبوں کے لیے ملنے والی اس رقم سے حکومت کی مالی مشکلات میں کمی آئے گی۔

معاشی تجزیہ کار خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی اداروں سے ملنے والی رقم اگلے ہفتے زرمبادلہ کے زخائر میں شامل ہوگی، 1 ارب 72 کروڑ ڈالر ملنے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب ڈالر ہوجائیں گے اور زخائر میں اضافے پر روپے پر بڑھتے دباو میں کمی ہوگی

خیال رہے اپریل میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان کو ایک ارب 39 کروڑ ڈالر کی رقم موصول ہوئی تھی، رقم قسط ریپڈفنانس انسٹرومنٹ کےتحت موصول ہوئی۔

اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ موجودہ غیریقینی صورتحال میں کورونا کے معاشی اثرات سامنے آئیں گے، آئی ایم ایف کی مدد سے بین الاقوامی ذخائرمیں بہتری آئے گی اور عارضی اخراجات میں اضافےکیلئےبجٹ کومالی اعانت فراہم ہوگی۔

Related Articles

Back to top button