کاروباری خبریں

سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر، تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے

سونے کی فی تولہ قیمت مزید 11 سو روپے اضافے کے ساتھ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 9 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی بازار میں فی اونس سونے کی قیمت 1757 ڈالرکی سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب پاکستان میں بھی سونے کی قیمت نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے اور کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 1100 روپے اور 943 کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نیتجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت اضافے کے بعد نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ 3 ہزار 100 روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 88 ہزار 391 روپے تک پہنچ گئی۔

Related Articles

Back to top button