کاروباری خبریں

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی اونچی پرواز، تھمنے کا نام نہیں۔۔۔ سرمایہ کاروں کی موجیں لگ گئیں

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران زبردست تیزی ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو اسٹاک مارکیٹ کا آغٓاز مثبت زون میں ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس کاروبار کے آغاز پر 33 ہزار 737 پوائنٹس پر موجود تھا۔

ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس 251 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 34 ہزار 12 پوائنٹس پر موجود تھا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 31,978,308 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 1,342,453,983 بنتی ہے۔

گزشتہ روز پیر کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام 298 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 33,737.92 کی سطح پر ہوا تھا۔

 

Related Articles

Back to top button