کاروباری خبریں

ایسٹ ڈیکلیئریشن اسکیم: حکومت کا اہم اعلان جاری، بڑی تنبیہہ کردی گئی

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اثاثےظاہر کرنے والوں کو 30جون تک واجب الادا ٹیکس کی ادائیگی کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

ایسٹ ڈیکلیئریشن اسکیم 2019کے تحت اثاثےظاہر کرنے والوں سے متعلق اعلامیہ جاری کرتے ہوئے ایف بی آر نے کہا ہے کہ ٹیکس گزار واجب الادا ٹیکس بمہ جرمانہ 30جون2020 تک لازمی ادا کریں، ٹیکس ادا نہ کرنےکی صورت میں اثاثےظاہرشدہ تصور نہیں ہوں گے۔

اعلامیہ کے مطابق ادا کیا گیاجرمانہ بھی ریفنڈنہیں ہو گا جب کہ غیر ظاہر شدہ اثاثہ جات، اخراجات اور فروخت کےخلاف کارروائی ہوگی۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اثاثہ جات کی مالیت کے80فیصد کے برابر ٹیکسز اور جرمانےکا اطلاق ہوگا، واجبات کی ادائیگی کی آخری تاریخ 30جون مقرر کی گئی ہے اور اس میں مزیدتوسیع نہیں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ حکومتِ پاکستان نے گزشتہ سال یکم جون کو بے نامی جائیدادیں اور اثاثے ظاہر کرنے کے لیے ایمنسٹی اسکیم متعارف کرائی تھی اورچیئرمین ایف بی آر نے یقین دہانی کرائی تھی کہ ایمنسٹی کے تحت ظاہر ہونے والے اثاثوں کو بطور ثبوت کسی اور کیس کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button