کاروباری خبریں

ڈالر نے بھری پھر اونچی اڑان، قیمت میں ہوا اضافہ، جانیے تفصیلات

ڈالر پھر چڑھنے لگا، انٹربینک مارکیٹ میں 34 پیسے مہنگا ہوگیا۔

سٹاک مارکیٹ میں 254 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں‌ آئی۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کے ریٹ میں پھر تیزی دیکھنے میں آئی، انٹر بینک میں 34 پیسے اضافے سے ڈالر 164 روپے 60 پیسے پر ٹریڈ ہونے لگا۔

دوسری جانب سٹاک ایکس چینج میں 254 پوائنٹس کمی کے بعد 100 انڈیکس 34 ہزار 356 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ واضح رہے دنیا بھر میں کورونا وائرس کے سبب معاشی سرگرمیوں میں خاصی کمی ہوئی ہے، جس کا منفی اثر پاکستانی روپے پر بھی پڑا ہے، روپے کی قدر میں گزشتہ ہفتے بھی کمی دیکھنے میں آئی تھی۔

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر پھر سے مہنگا ہوگیا ہے ۔ انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 33 پیسے اضافہ ہو گیاہے، جس کے بعد ڈالر انٹر بینک میں 163 روپے 95 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے ۔

دوسر ی جانب سٹا ک مارکیٹ سے بھی کاروباری افراد کیلئے کوئی اچھی خبریں آنے کا سلسلہ ابھی تک شروع نہیں ہو سکا ہے۔ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہواتو 100 انڈیکس 34 ہزار 749 پوائنٹس پر تھا تاہم اس میں کچھ ہی دیر میں بہتری آنے کا سلسلہ شروع ہوا لیکن یہ برقرار نہ رہ سکے اور ایک جھٹکے کے بعد واپسی کا سفر شروع ہو گیا ۔ 100 انڈیکس اس وقت 40 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 34 ہزار 708 پوائنٹس کی سطح پر آ گیاہے ۔

Related Articles

Back to top button