کاروباری خبریں

وفاقی بجٹ 2020-2021: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سیلز ٹیکس سے متعلق کاروباری افراد کو خوشخبری سنادی

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے آئندہ مالی سال بجٹ سے متعلق کہا کہ انکم ٹیکس 350 ڈالر تک صفر اور سیلز ٹیکس کم کردیا گیا ہے۔

ترجمان فیڈریل بورڈ آف ریونیو نے آئندہ مالی سال بجٹ 2020-2021 سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کپڑوں، جوتوں کے اسٹورز پر سیلز ٹیکس کم کرکے 12 فیصد کردیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ گوادر سے متعلقہ آرڈیننس فنانس بل کا حصہ بنادیا گیا ہے اور انکم ٹیکس 350 ڈالر تک صفر اور سیلز ٹیکس کم کردیا گیا ہے جبکہ موبائل پیداوار میں سہولت دی گئی ہے۔

ڈاکٹر حامد عتیق نے کہا کہ بجلی اور گیس سپلائی کے ادارے ڈیٹا شیئر کریں گے۔

ترجمان ایف بی آر کا کہنا تھا کہ درآمدی سگار پر ایف ای ڈی 65 فیصد سے بڑھا کر 100 فیصد کردی گئی جبکہ سیمنٹ پر ایف ای ڈی کم کرنے سے قیمت 20سے 25 روپے کم ہوگی۔

ترجمان فیڈرل بورڈ آف ریونیو ڈاکٹر حامد عتیق کا کہنا تھا کہ انکم ٹیکس سائیڈ پر 10 ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کردیےگئے۔

Related Articles

Back to top button