کاروباری خبریں

پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کا اصولی فیصلہ، وفاقی کابینہ کے اجلاس سے اہم خبر آگئی

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کا اصولی فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کا اصولی فیصلہ کرلیا۔

اجلاس میں طے پایا کہ وفاقی حکومت اسٹیل ملز کی نجکاری کرے گی، ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دینے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملکی مفاد کے ساتھ ساتھ مزدوروں کا بھی خاص خیال رکھا جائے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کابینہ اجلاس کی کارروائی سے قبل پیٹرول بحران کا معاملہ بھی اٹھایا، وزیراعظم نے سوال کیا کہ بتایا جائے ملک بھر میں پیٹرول کا بحران کیوں پیدا ہوا، ایشیا میں سب سے سستا پیٹرول میں نے کیا تھا غائب کس نے کیا؟

وزیراعظم نے کابینہ اجلاس کے دوران چیئرمین اوگرا کو طلب کرتے ہوئے کہا کہ اگر چیئرمین اوگرا ذمہ دار نکلے تو رعایت نہیں ہوگی۔

عمران خان نے بلاتاخیر ذمہ داروں کا تعین کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی ذمہ دار ہے اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے، میری حکومت عام آدمی کو ریلیف دینے آئی ہے اس سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

Related Articles

Back to top button