کاروباری خبریں

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا شاندار آغاز، کورونا کے وار کچھ بگاڑ نہ سکے۔۔۔خوشخبری جانئے

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے آغاز پر ہی کاروبار میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 34 ہزار 350 پوائنٹس پر ہوا۔

ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 303 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 34 ہزار 654 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 26,146,018 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 1,552,710,466 بنتی ہے۔

ملک میں کورونا کی وبا کے بعد اسٹاک مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی تھی اور سرمایہ کار انتہائی محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے تھے۔

Related Articles

Back to top button