کاروباری خبریں

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز، اسٹیٹ بینک نے ایکشن لے لیا

اسٹیٹ بینک نے بینکوں کے ملازمین میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر ایکشن لے لیا اور ملک بھر کے بینک برانچز میں رینڈم کورونا ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کردی۔

تفصیلا کے مطابق اسٹیٹ بینک نے کورونا وائرس کے پیش نظر ملک بھر میں بینکس حکام کو خصوصی ہدایت جاری کی ہیں اور کہا ہےکہ بینکس حکام کورونا بچاؤ ایس او پیز پر عمل درآمد ہرصورت یقینی بنائیں۔

اسٹیٹ بینک نے تصدیق کی ہے کہ نیشنل بینک اسلام آباد کی 5برانچز کے کچھ ملازمین کے ٹیسٹ مثبت آئے۔ جبکہ نیشنل بینک ریجنل آفس، میلوڈی مین برانچ، آئی10 اور ایف6برانچز بند کردیے گئے ہیں۔

’کورونا سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدمات پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے‘۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس نے ملک بھر کے تمام اداروں اور شعبوں میں اپنے پنجے گاڑ لیے ہیں، پارلیمنٹ، محکمہ پولیس، عدالت اور میڈیا سمیت مختلف شعبوں میں کئی افراد کرونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

Related Articles

Back to top button