کاروباری خبریں

وفاقی ترقیاتی پروگرام کے تحت ریلیز ہونے والے فنڈز کی تفصیلات جاری، اہم خبر آ گئی

گزشتہ 11 ماہ کے دوران وفاقی ترقیاتی پروگرام کے تحت ریلیز ہونے والے فنڈز کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔

اب تک پی ایس ڈی پی کی مد میں 582 ارب سے زائد کے فنڈز کا اجرا کیا جا چکا ہے۔  وفاقی وزارتوں کے لیے 242 ارب 96 کروڑ سے زائد کے فنڈز جاری کیے گئے۔

دستاویز کے مطابق نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کے لیے 173 ارب 53 کروڑ سے زائد کی رقم جاری کی گئی، سیکورٹی کے لیے 49 ارب 73 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کیے گئے۔

آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان کے لیے 43 ارب 56 کروڑ سے زائد رقم جاری کی گئی۔ کابینہ ڈویژن کے لیے 34 ارب 16 کروڑ سے زائد کے فنڈز جاری کیے گئے، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے لیے 28 ارب 27 کروڑ سے زائد کی رقم جاری کی گئی۔ وزارت آبی وسائل کے منصوبوں کے لیے 77 ارب 25 کروڑ کے فنڈز جاری کیے گئے۔ ریلوے کے لیے 8 ارب 67 کروڑ سے زائد کے فنڈز کا اجرا کیا گیا۔

خیبر پختون خوا میں ضم شدہ اضلاع کی ترقی کے لیے 23 ارب کی رقم جاری کی گئی۔ این ٹی ڈی سی اور پیپکو منصوبوں کے لیے 20 ارب 65 کروڑ روپے کے فنڈز جاری ہوئے۔ وزارت قومی تحفظ خوراک کے لیے 7 ارب 97 کروڑ کی رقم، جب کہ وزارت قومی صحت کے لیے 7 ارب 51 کروڑ سے زائد کی رقم جاری کی گئی۔

Related Articles

Back to top button