کاروباری خبریں

کراچی میں پمپس پر پٹرول کی عدم دستیابی، شہری پریشان

کراچی کے مختلف پٹرول پمپس پر پٹرول کی عدم دستیابی نے شہریوں کو مشکلات سے دوچار کردیا ہے۔

اس وقت سائٹ ایریا، میمن گوٹھ، کورنگی کاز وے، گلشن اور موتی محل سمیت دیگر پٹرول پمپس پر پٹرول دستیاب نہیں ہے۔

پٹرول کی عدم دستیابی کے متعلق آل پاکستان پٹرولیم ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے سمیر نجم الحسن کا کہنا ہے کہ آئل کمپنیاں مقامی ریفائنریز سے تیل کی خریداری نہیں کررہی ہیں جس کی وجہ سے مشکلات درپیش ہیں۔ اس ضمن میں ایسوسی ایشن کا مؤقف ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے جہازوں کے تیل کی قیمت مقامی آئل کمپنیوں کے مقابلے میں کم ہے۔

آل پاکستان پٹرولیم ریٹیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اکثر پٹرول پمپس پر تیل کا ذخیرہ ختم ہوگیا ہے جس کی وجہ سے پٹرول پمپس مالکان کو نہ صرف مشکلات درپیش ہیں بلکہ نقصان بھی برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

 

Related Articles

Back to top button