کاروباری خبریں

پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے آج اچھی خبر، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مثبت آغاز

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج ملا جُلا رجحان موجود ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو مثبت آغاز ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 34 ہزار 158 پوائنٹس پر ہوا۔ کاروبار کے آغاز پر انڈیکس میں 66 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 34 ہزار 224 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا نظر آیا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار زیادہ دیر مثبت زون میں ٹریڈ نہ کر سکا اور جلد ہی منفی زون میں ٹریڈ کرنے لگا۔

رپورٹ فائل کرتے وقت کے ایس ای 100 انڈیکس 14 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 34 ہزار 143 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

ابتداءی ایک گھنٹے کے دوران انڈیکس میں 36,480,802 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 2,160,203,646 بنتی ہے۔

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ کا اختتام 353 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 34 ہزار 158 کی سطح پر ہوا تھا تاہم کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو اسٹاک مارکیٹ کا اختتام منفی زون میں ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 203 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ انڈیکس 33 ہزار 807 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

Related Articles

Back to top button