کاروباری خبریں

آل پاکستان ٹرانسپورٹ فیڈریشن نے حکومت کے خلاف اہم فیصلہ سنادیا، عوام کی مشکلات میں اضافہ

آل پاکستان ٹرانسپورٹ فیڈریشن نےحکومتی ایس او پیز پر ٹرانسپورٹ چلانے سے انکار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین آل پاکستان ٹرانسپورٹ فیڈریشن نے کہا ہے کہ تحفظات دور نہ ہوئے تو کل ٹرانسپورٹ نہیں چلے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ہمارے ساتھ مل کر ایس اوپیز بنائے، جب تک بات نہیں ہوتی ٹرانسپورٹ نہیں چلے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ مسافروں میں کمی کرنی ہے تو کرایہ پورا لیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹرانسپورٹرز کے ساتھ نارواسلوک رکھا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روزپنجاب حکومت نے 20 فیصد کرایوں میں کمی کے ساتھ ٹرانسپورٹ کھولنے کا اعلان کیا تھا جبکہ سندھ اور بلوچستان حکومت نے ٹرانسپورٹ مکمل طور پر نہ کھولنے کا عندیہ دیا تھا۔

وزیرٹرانسپورٹ سندھ اویس قادرشاہ کا کہنا ہے کہ لگتا نہیں وفاق اپنے ہی فیصلوں پر عمل کررہاہے۔ٹرانسپورٹ کو مکمل طور پر نہیں کھول سکتے۔

وزیرٹرانسپورٹ سندھ نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹ کھولنے سے متعلق ماہرین سے بات چیت کریں گے۔

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ کھولنے سے متعلق فیصلہ وزیراعلیٰ کریں گے۔

لیاقت شاہوانی نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کھولنےسےمتعلق ٹرانسپورٹرز سے بات چیت ہورہی ہے۔ بلوچستان میں تاجروں نے بھی ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کیا۔ ٹرانسپورٹرز سے ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کراسکیں گے۔

صوبائی وزیر خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ کھولنے سے متعلق اختیارات کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز کو دے رہے ہیں۔ کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز صورتحال دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔

Related Articles

Back to top button