کاروباری خبریں

ملکی معیشت مسلسل بہتری اور ترقی کی جانب گامزن، کاروباری افراد کے چہرے کھل اٹھے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور کاروباری سرگرمیوں میں تیزی دیکھی گئی۔

آج جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس33 ہزار693 پر تھا اور پہلے30 منٹ میں 296 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تاہم یہ تیزی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی انڈیکس میں بتدریج کمی ہوئی۔

کاروباری ہفتے چوتھے روز مارکیٹ میں مجموعی طور پر بہتری کا رحجان رہا اور سرمایہ کار کافی متحرک دکھائی دیئے۔

اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک انڈیکس مجموعی طور پر146 پوائنٹس کے اضافے سے33 ہزار839 پر ٹریڈ کررہا تھا اور41,885,324 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت1,574,200,742 پاکستانی روپے رہی۔

گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رحجان رہا اور کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں90 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ بدھ کو جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 33 ہزار603 پر تھا۔ منگل کے روز کاروباور کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور100انڈیکس 319 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

Related Articles

Back to top button