حکومت نے 2 لاکھ سے زائد افراد کو بے روزگار ہونے سے بچالیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کورنا وائرس کی وجہ سے 2 لاکھ سے زائد افراد کو بے روزگار ہونے سے بچالیا۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسٹیٹ بینک نے ملازمین کو نوکریوں سے نہ نکالنے کیلئے مختلف کمپنیوں کو رعایتی قرضے جاری کردیے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق اب تک اسٹیٹ بینک نے 209 کمپنیوں کو 23 ارب روپے کے قرض جاری کردیے ہیں جس سے 2 لاکھ 20 ہزار ملازمین کی نوکریاں محفوظ ہوگئی ہیں۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کمپنیوں کو قرض 3 فیصد شرح سود پر دیا جا رہا ہے اور اس وقت کُل 1100 کمپنیوں کی 90 ارب روپے کے قرضوں کی درخواسیں زیر غور ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق قرض اجراء پر 8 لاکھ 50 ہزار ملازمین کا روزگار بچ جائے گا۔

خیال رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی اسکیم متعارف کراتے ہوئے کمپنیوں کو ملازمین کی تنخواہوں کے برابر رقم رعایتی شرح سود پر قرض دینےکا فیصلہ کیا تھا اور یہ فیصلہ کمپنیوں کی جانب سے اپریل تا جون لوگوں کو ملازمتوں سے برطرف نہ کرنے کی ترغیب کے لیے کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں