مقامی مارکیٹ میں سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہوگیا، پاکستان میں مسلسل تیسری بار اضافہ ہوا، فی تولہ سونے کی قیمت مزید 800 روپے بڑھ گئی، فی اونس بھی 23 ڈالر مہنگ ہوگیا۔ تین روز کے دوران سونا 1300 روپے فی تولہ مہنگا ہوچکا ہے۔

کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج (جمعہ 8 مئی کو) سونے کی فی تولہ قیمت مزید 800 روپے اضافے سے 95 ہزار 800 روپے پر آگئی، دس گرام سونا 686 روپے مہنگا ہوکر 82 ہزار 133 روپے کا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا گزشتہ روز 7 ڈالر سستا ہوا تھا تاہم آج قیمت 23 ڈالر اضافے سے 1718 ڈالر پر آگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں