کاروباری خبریں

کورونا وائرس کے باعث کاروباری سرگرمیاں ماند، اسٹاک مارکیٹ سے نہایت مایوس کن خبر

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان سے کاروبار کا آغاز ہوا اور انڈیکس شروع میں ہی دوسو سے زائد پوائنٹس نیچے چلا گیا۔

آج جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس33728 پر تھا اور پہلے چند منٹوں میں 91پوائنٹس اور بعد میں 260پوائنٹس سے زائد کمی ہوئی۔

کورونا وائرس کے سبب اسٹاک مارکیٹ میں بھی کاروباری سرگرمیاں ماند ہیں اور خریدار نہ ہونے کے سبب مندی کا رحجان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج سے آخری خبریں آنے تک انڈیکس173 پوائنٹس کی کمی سے 33,554 پر ٹریڈ کر رہا تھا اور31,899,838 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 1,567,515,924 پاکستانی روپے رہی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز شدید مندی دیکھی گئی اور انڈیکس میں264پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

Related Articles

Back to top button