کاروباری خبریں

اسٹاک مارکیٹ نے ابتدائی ایک گھنٹے میں دھوم مچادی، سرمایہ کاروں کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں

پاکستان اسٹاک مارکیٹ آج مثبت زون میں ٹریڈ کر رہی ہے اور ابتدا میں ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں 469 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 33 ہزار 916 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران انڈیکس میں 469 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 34 ہزار 385 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 73,306,369 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 3,203,098,949 بنتی ہے۔

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا اور انڈیکس 195 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 33 ہزار 916 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ مجموعی طور پر مثبت زون میں رہی۔ پیر کو اسٹاک مارکیٹ کا اختتام 491 پوائنٹس کی کمی پر ہوا تھا تاہم منگل کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام 238 پوائنٹس اضافے کے بعد 32 ہزار 553 کی سطح پر ہوا۔

Related Articles

Back to top button