کاروباری خبریں

سی این جی ایسوسی ایشن کا حکومت سے اہم مطالبہ، دوہرے ٹیکس ختم اور سبسڈائز ریٹ پر گیس فراہم

سی این جی ایسوسی ایشن نے حکومت سے سی این جی سیکٹر کو چھوٹے اور درمیانے درجے کے انٹرپرائز (ایس ایم ای) ریلیف پیکج میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

چیئرمین سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ سی این جی سیکٹر کے لیے گیس ٹیرف میں کمی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ پٹرول اور گیس ٹیرف میں نمایاں فرق سے سی این جی سیکٹر تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔

غیاث پراچہ کا کہنا تھا کہ سی این جی اسٹیشنز کی فروخت 40 فی صد تک محدود ہوگئی ہے۔

چیئرمین سی این جی ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ جی آئی ڈی سی سمیت دوہرے ٹیکس ختم اور سبسڈائز ریٹ پر گیس فراہم کی جائے۔

غیاث پراچہ نے کہا کہ دیگر شعبوں کو دی جانے والی سبسڈی سی این جی سیکٹر کے لیے گیس ٹیرف سے زائد ہے۔

انہوں نے کہا کہ با اثر شعبوں کو سبسڈی دے کر اس کا بوجھ سی این جی سیکٹر پر ڈالاجا رہا ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے چھوٹا کاروبار امدادی پیکج کے بعد آسان قرضے فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔

 

Related Articles

Back to top button