کاروباری خبریں

امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکی, دنیا کے امیر ترین افراد کی دولت ڈوب گئی

امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکی کے بعد دنیا کے امیر ترین افراد کی دولت ڈوب گئی اور انہیں کافی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

کاروباری جریدے فوربز میگزین کی رپورٹ کے مطابق جمعے کے روز بین الاقوامی مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی اور انڈیکس 500 پوائنٹس کمی پر بند ہوا۔

امریکی صدر نے گزشتہ روز چین کو دھمکی دی تھی اور یہ دعویٰ کیا تھا کہ اُن کے پاس ایسے ثبوت موجود ہیں کہ کرونا وائرس کو ووہان کی لیبارٹری میں تیار کیا گیا۔

ٹرمپ کی دھمکی کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے والے دنیا کے امیر ترین افراد کو شدید دھچکا پہنچا اور انہیں بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

فوربر میگزین کی رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز سب سے زیادہ نقصان کا سامنا ایما زون کمپنی کو کرنا پڑا۔

دنیا کے امیر ترین شخص جیف بیزوس کو ایک ہی دن میں گیارہ ارب 20 کروڑ ڈالر کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد اُن کے اثاثوں کی مالیت 7 اعشاریہ 55 فیصد کم ہوکر 137 اعشاریہ 4 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔

جیف کی سابق اہلیہ بھی ایمازون کے شیئرز کی مالک ہیں تو انہیں بھی چار ارب ڈالر کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب ٹیسلا کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایلن مسک کو اپنے ایک ٹویٹ کی بدولت 3 ارب 20 کروڑ ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ انہوں نے کچھ دیر پہلے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ ان کی کمپنی ٹیسلا کے شیئرز کی قیمت بہت زیادہ ہے۔
ان کے یہ ٹویٹ کرتے ہی اگلے چند منٹوں میں کمپنی کے شیئر میں 12 فیصد تک گراوٹ آئی۔

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کو ایک ارب 20 کروڑ ڈالر، فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو ایک ارب چالیس کروڑ ڈالر کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

Related Articles

Back to top button