کاروباری خبریں

پاکستانی معیشت کیلئے اہم خبر؛ زرمبادلہ کے ذخائر میں 1 ارب 18 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب 18 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر کی مالیت 12 ارب 7 کروڑ ڈالر ہوگئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق رواں ہفتے کے دوران زرمبادلہ ذخائر میں ایک ارب کروڑ 18 کروڑ ڈالر کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نئے اضافے کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر کی مالیت12 ارب7 کروڑ ڈالر ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 39 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 18 ارب 46 کروڑ ڈالر ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے مرکزی بینک کے زر مبادلہ کے ذخائر میں 69 کروڑ ڈالرز کی کمی واقع ہوئی تھی جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو کر 11.98 ارب ڈالر رہ گئے تھے۔

Related Articles

Back to top button