کاروباری خبریں

کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ نے مچادی دھوم، صرف 30 منٹ میں کتنے پوائنٹس کا اضافہ؟ خوشخبری آگئی

کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رحجان دیکھا جا رہا ہے۔

آج جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس32850 پر تھا اور ابتدائی 30 منٹ میں 200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوتے ہی سرمایہ کار کافی متحرک رہے جس کے سبب انڈیکس میں 212 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

رپورٹ فائل ہونے تک مارکیٹ اتار چڑھاؤ کا شکار تھی تاہم مجموعی طور پر انڈیکس میں 160 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔

اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک انڈیکس164 پوائنٹس کے اضافے سے 33,015 پر ٹریڈ کر رہا تھا اور 35,170,648 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت1,598,135,284 پاکستانی روپے رہی۔

Related Articles

Back to top button