کاروباری خبریں

اسٹیٹ بینک پاکستان نے اہم اسکیم متعارف کرادی، ملازمین خوشی سے نہال

اسٹیٹ بینک پاکستان نے ملازمین کی برطرفی روکنے کے لیے ایک اور اہم اعلان کر دیا۔

اسٹیٹ بینک نے قرض پر شرح سود 4 فیصد سے کم کر کے 3 فیصد کر دیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی آسان بنانے کے لیے ری فنانس اسکیم متعارف کرائی گئی۔ جس میں ضمانت کے تقاضوں میں نرمی اور چھوٹے کاروباری حضرات کے درخواست فارم کو آسان بنا دیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے اجرتیں وصول کرنے کے لیے ملازمین کے خصوصی کھاتوں کے علاوہ دیگر آسانیاں بھی پیدا کی ہیں۔ جن اداروں نے جیب سے اپریل کی تنخواہیں ادا کی ہیں وہ بھی یہ رقم حاصل کرسکیں گے۔

اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک نے اب بینکوں کو اجازت دی ہے کہ وہ قرض گیروں سے ایس ایم ایز سے سپلائی چین روابط رکھنے والی کمپنیوں کی کارپوریٹ ضمانتوں پر فنانسنگ فراہم کریں۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف) کی جانب سے ایک ارب انتالیس کروڑ ڈالر موصول کرنے کی تصدیق کر دی۔

مزید پڑھیں: ہچکولے کھاتی معیشت کو آئی ایم ایف کا بڑا سہارا، کتنی رقم موصول ہوگئی؟ خوشخبری آگئی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے یہ رقم ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ کے تحت ملی ہے۔ جس کی منظوری آئی ایم ایف کی جانب سے پہلے دی گئی تھی۔ جس میں کہا گیا تھا کہ کورونا کے پاکستانی معیشت پر شدید اثرات مرتب ہوئے ہیں اور حکومت پاکستان نے وبا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے تیزی سے اقدامات کیے۔

 

Related Articles

Back to top button