کاروباری خبریں

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کئی روز سے مسلسل کمی کے بعد بڑھ گئی۔

فی تولہ سونا 300 روپے اور فی اونس 34 ڈالر مہنگا ہوگیا۔ چند روز کے دوران فی تولہ سونے کے نرخ 6300 جبکہ فی اونس 72 ڈالر کم ہوگئے تھے۔

کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج (بدھ 22 اپریل کو) سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے بڑھ کر 95 ہزار روپے پر آگئی، دس گرام سونا بھی 257 روپے مہنگا ہوکر 81 ہزار 447 روپے کا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ میں 34 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی اونس نرخ 1700 ڈالر پر آگئے۔

 

Related Articles

Back to top button