کاروباری خبریں

ڈالر کی قدر دم توڑنے لگی، لڑکھڑاتی معیشت کو مل گیا سہارا۔۔۔ خوشخبری آگئی

کورونا وائرس کے وار اس وقت پوری دنیا میں جاری ہیں جس کے باعث بڑے بڑے ملکوں کی معیشتوں کو بھی شدید دھچکا پہنچاہے اور لاک ڈاون سی صورتحال کا سامنا ہے تاہم اس دوران پاکستانیوں کیلئے ایک اچھی خبر ہے کہ ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے تاہم دوسری جانب یہ مسئلہ بھی درپیش ہے…

آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی منظوری اور شرح سود میں کمی کے باعث اب ڈالر کی قدر ایک دم کم ہوتی دکھائی دے رہی ہے، آج بھی انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 1.99 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد کاروبار کے آگاز میں ڈالر 161 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران شدید مندی دیکھنے میں آئی ہے حالانکہ گزشتہ روز کاروبار میں ریکارڈ تیزی دیکھی گئی تھی اور انڈیکس میں 667پوائنٹس کا اضافہ ہواتھا تاہم آج صورتحال یکسر مختلف ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 33 ہزار 499 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم کچھ ہی دیر بعد اس میں شدید مندی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس گرتا ہی چلا گیا۔

 

Related Articles

Back to top button