کاروباری خبریں

اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کے بعد ڈالرسستا ہوگیا

اریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 166.88 سے سستا ہوکر 163.37 روہے کا ہوگیا۔

آج کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت166.88 تھی تاہم اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کے سبب روپے کی طلب میں اضافہ ہوا اور ڈالر کی قیمت میں نیچے آگئی۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے ایک ارب 38 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی منظوری کے سبب روپے کی قدر میں نمایاں بہتری آئی اور مستقبل میں ڈالر مزید سستا ہونے کا امکان ہے۔

شرح سود میں کمی کے مثبت اثرات اسٹاک ایکسچینج پر بھی ہوئے ہیں۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس میں 15 سو سے زیادہ پوائنٹس کا اضافہ ہے۔

گزشتہ روز اسٹیٹ بینک نے ہنگامی اجلاس میں شرح سود مزید 2 قصد کم کرکے 9 فیصد کر دیا تھا۔ 17 مارچ سے اب تک شرح سود میں مسلسل تیسری بار کمی کی گئی ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے سبب معاشی سرگرمیاں متاثر ہونے سے رواں مالیاتی سال میں پاکستان کی معیشت 1.5 فیصد کم ہو سکتی ہے۔ حکومت نے معاشی نقصان کم سے کم رکھنے کیلئے شرح سود میں کمی کی جس کے خاطرخواہ نتائج سامنے آئیں گے۔

Related Articles

Back to top button