کاروباری خبریں

پاکستانی معیشت دن بدن کورونا کے چنگل سے آزاد، اسٹاک مارکیٹ نے بڑی خوشخبری سنادی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کئی روز بعد آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 31 ہزار 22 پوائنٹس پر ہوا۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 555 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا اور انڈیکس 31 ہزار 577 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہی تھی۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 36,702,891 شیئرز کی لین دین ہوئی کی مالیت پاکستانی روپوں میں 1,676,470,394 بنتی ہے۔

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ کا اختتام مثبت زون میں ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 189 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

 

Related Articles

Back to top button