کاروباری خبریں

کورونا وائرس کے خوف سے نکل کر پاکستان اسٹاک مارکیٹ رفتہ رفتہ سنبھلنے لگی، کاروباری افراد خوشی سے نہال

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج درمیانی صورتحال پائی گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو اسٹاک مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں ہوا تاہم جلد ہی مثبت زون میں ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 31 ہزار 32 پوائنٹس پر ہوا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس ابتدا میں مزید 50 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 31 ہزار کی سطح بر قرار نہیں رکھ سکا تھا۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 183 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 31 ہزار 395 کی سطح پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 38,146,224 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 1,663,569,247 بنتی ہے۔

Related Articles

Back to top button